پروفائلنگ کے زریعے کسی بھی طالبعلم کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے زمہ دار تربت یونیورسٹی انتظامیہ ہونگے۔

پروفائلنگ کے زریعے کسی بھی طالبعلم کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے زمہ دار تربت یونیورسٹی انتظامیہ ہونگے۔
بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

پریس ریلیز
‎معزز صحافی حضرات
‎سب سے پہلے آپ تمام صحافی حضرات کا شکریہ جو کہ میڈیا کے مختلف ذرائع سے ہماری آواز حکام بالا تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں امید ہے آج بھی آپ اپنے صحافتی زمہ داریوں کو بخوبی نبھاتے ہوتے تربت کے تمام تعلیمی اداروں کے مسائل سمیت تربت یونیورسٹی میں تعلیمی زبوں حالی اور ہماری موقف کو عوام اور حکام بالا تک پہنچائیں گے۔

‎معزز صحافی حضرات
‎آپ سب کو بخوبی علم ہوگا کہ تربت یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اور اکیڈمک حوالے سے زبوں حالی کا شکار ہے ۔ یہاں کرپشن اور گروپوں لابینگ کی نمایاں اثرات دیکھنے کو ملتی ہیں ۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ اپنی کرپشن کو جاری رکھنے کے لئے طلباء سیاست کے خلاف منفی بیانیہ لانے کی کوشش کررہا ہے ۔ اس بیانیہ میں یونیورسٹی ہاسٹل میں طلباء کو تھریٹ کرنا ، طلباء کو پیپروں میں فیل کرنے کی دھمکی دینا، ڈیپارمنٹ میں طلباء کے ساتھ ملاقات میں انہیں سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے کوشش کی جارہی ہے ۔ بطور طلباء تنظیم ہم اس طرح کے علم دشمن رویوں پر پریشان ہیں کہ ہمیں کیوں اسٹڈی سرکل سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یونیورسٹی کو ہمارے ساتھ مکالمہ کرنا چاہیے بجائے اس کے الٹا ہمیں قصوروار ٹھرایا جارہا ہے ۔ کتاب اسٹال میں طلباء کی ہراسمنٹ اور پروفائلنگ کرنے کی کوشش کرنا اور آج ایڈمیشن کیمپ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ، تنظیم کے حیثیت سے ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ طلباء کی صحیح طریقے سے کیرئیر کونسلنگ اور انہیں مشکلات سے دور رکھنے کے لئے جدوجہد کی جائے ، اس سلسلے کے تحت تنظیم کے جانب سے ایڈمشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،ایڈمیشن کیمپ کا انعقاد ہر یونیورسٹی میں کی جاتی ہے لیکن تربت انتظامیہ کے جانب سے انہیں روکنا باعث تشویشناک ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی ان آمرانہ سرگرمیوں کی وجہ سے اگر کسی طلباء کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو یونیورسٹی انتظامہ اس کی جوابدہ ہے آج کے پریس کانفرنس کی توسط سے ہم تربت یونیورسٹی انتظامیہ کو یہ برملا کہنا چاہتے ہیں کہ اگر وہ طلبا کی ہراسمنٹ، پروفائلنگ، سیاسی سرگرمیوں کو روکنے، ہاسٹل سے بے دخل کرنے اور والدین کو ڈسلپنری کمیٹئ کے نام پہ تذلیل کرنے سے باز نہیں آتا تو تنظیم سخت احتجاجی طریقہ اپنانے کی طاقت رکھتی ہے ۔
‎اس سے پہلے بھی ہمارے تنظیمی سرکل پر انتظامیہ کے جانب سے دھاوا بولا گیا ، طلبا کو سیاسی سرگرمیوں سے باز رکھنے کیلیے کئی نوٹسز بیجھے گئے ہیں، لیکن اب بلوچ نوجوان اس حد تک باشعور ہے کہ انہیں کال کے زریعے سیاسی سرگرمیاں سے دور رکھنے کی کوشش انتظامیہ کے خام خیالی ہے ، استاد کے جانب سے طلباء کو پیپر میں فیل کرنے کی دھکمی دینا خود ان کی شعبہ کے ساتھ بددیانتی ہے ہم انتظامیہ اور اساتذہ کی ان تمام طلبا دشمن سرگرمیوں کو قوم دشمن پالیسیوں کی تسلسل سمجھتے ہیں۔

‎معزز صحافی حضرات

‎چوبیس اکتوبر کو تنظیم کی جانب سے نئے آنے والے طلبا ء کے لیے اڈمیشن کیمپ منعقد کرنے کرنے کا اعلان کیا گیا جس میں دور دراز کے آئے ہوئے طلبا و طالبات کی رہنمائی کر سکیں جہاں انہیں کسی فارم یا دوسرے پروسس میں جتنا ہوسکے ہم مدد کرسکیں اور انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹوں کے بارے میں بتا سکیں۔
‎اسی تسلسل کو لیکر ہم نے صبح دس بجے کیمپ کو یونیورسٹی کے اڈمیشن سیل کے سامنے منعقد کیا تاکہ دور دراز کے طلبہ و طالبات گیٹ کے سامنے ہمیں دیکھ کر مدد لینے میں آسانی ہوجائے۔ یونیورسٹی آف تربت کے اڈمنسٹریشن کی طرف سے ایک پیغام آیا کہ یہ کیمپ یہاں سے ہٹادو اور بازار جاکر وہاں قائم کرو تو ہم نے جواب میں کہا کہ ایڈمیشن یہاں ہورہے ہیں ہم بازار جاکر کیا کرینگے تو انہوں نے دھمکی کے لہجے میں بولا اگر کچھ ہوجائے تو اسکے زمہ دار تم لوگ خود ہونگے اور اس کے علاوہ انہوں نے ہمارے ایچ او ڈیز کو بلا کر ہمیں ایموشنل بلیک میل کیا کہ اگر تم لوگوں نے ہماری بات نہیں مانی تو اس کا مطلب ہے تمہیں اپنے استادوں کا احترام کرنا نہیں آتا۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیکورٹی چیف نے آکر ہمارے تصویریں نکالی اور بتایا کہ اگر یہاں سے نہیں ہٹے تو آپ کا ایڈمیشن کینسل ہوسکتا ہے اور یہاں سے فارغ بھی کیے جائینگے اس کے باوجود ہم بیٹھے رہے تو دوسرے دن صبح کے وقت چھت پر لگے ہوئے ٹینکی کو پانی بھرا جس کا دوسرا پائپ ہمارے سر کے اوپر تھا وہاں سے ہمارے کرسی، ٹیبل اور دوسرے ضروری اشیا پر پانی پھیرا گیا جس کی وجہ سے بہت کاغذات خراب ہوگئے جو پھر بنانے پڑے اور انہوں نے ہمارے دوستوں کےگھروں پر فون کرکے انکے فیملی کو غلط بیانیہ دیا کہ تمھارے بچے یہاں دہشت پھیلا رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں یونیورسٹی اور ہاسٹل سے نکال دینگے۔
معزز صحافی حضرات
یونیورسٹی انتظامیہ کے یہ تمام طلبا دشمن رویے آج کے پریس کانفرنس کے توسط سے ہم ان حکام بالا اور بلوچ عوام تک پہنچائے ہیں۔ اگر تربت یونیورسٹی میں کسی بھی طالبعلم کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کے زمہ دار تربت یونیورسٹی ہونگے۔ ان پروفائلنگ کے زریعے کوئی بھی طالبعلم کل کو جبری گمشدہ ہوا تو جامعہ تربت کی وائس چانسلر سمیت ساری انتظامیہ اس کی زمہ دار ہوگی۔ ہم بلوچ عوام اور طلبہ طالبات کو یہ یقین دھانی کراتے ہیں کہ بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بلوچ طلبا کی تعلیمی حقوق، سیاسی و سماجی تربیت اور تعلیمی اداروں میں جاری طلبا دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ تربت یونیورسٹی ہو یا کوئی اور ادارہ، ہم اپنے سیاسی حق کیلیے ان کے خلاف مزاحمت کریں گے اور کسی بھی صورت اپنے سیاسی اور تعلیمی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ اگر تربت یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کو تذلیل کرنے سے باز نہیں آتا تو تنظیم سخت احتجاجی طریقہ اپنانے کی طاقت رکھتی ہے۔

User Rating: Be the first one !
Share To

About Admin

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth.

Check Also

مکُران یونیورسٹی پنجگور کا بغیر کسی وضاحت کے بلوچی ڈپارٹمنٹ کو بند کرنا بلوچی زبان کے ساتھ زیادتی ہے

مکُران یونیورسٹی پنجگور کا بغیر کسی وضاحت کے بلوچی ڈپارٹمنٹ کو بند کرنا بلوچی زبان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *