بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حیدر آباد زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حیدر آباد زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد
مزمل الٰہی بلوچ زونل صدر اور عمران بلوچ زونل جنرل سیکریٹری منتخب
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حیدرآباد زون کا جنرل باڈی اجلاس سابقہ زونل صدر فدا بلوچ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس کے مہمان خاص مرکزی چیئرمین شبیر بلوچ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد بلوچ اور مرکزی کمیٹی کے ممبر شیراز شکیل بلوچ تھے۔
دیوان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماوں کا کہنا تھا کہ آج بلوچ سرزمین مختلف انتظامی لکیروں میں منقسم ہے۔ یہی تقسیمی عمل بلوچ نفسیات اور ثقافت کو بُری طرح مسخ کررہا ہے اور آئندہ اس سے زیادہ نقصان کا خدشہ ہے۔ ہم ان بلوچ طلباء کے لئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں جو مصنوعی لکیروں کے نام پر بلوچ قومی دائرے سے کٹے ہوئے ہیں۔ تنظیم اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ قوموں میں سماجی روابط کو قائم کرنے کے لئے بطور سیاسی قوت اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائے ۔ آج ہماری زبان دوسری قوموں کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے۔ ایک سیکولر قوم کے حیثیت سے دوسرے قوم سے ہم نفرت و بغض کا اظہار نہیں کرسکتے لیکن ہم اس چیز سے انکاری نہیں ہیں کہ دوسری قوموں کی زیر اثر ہونے کی وجہ سے ہماری زبان متاثر ہورہی ہے۔
رہنماوں نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نوجوان جہاں بھی پڑھ رہے ہیں اور اپنی زندگی گزار رہے ہیں وہاں تنظیم اس زہنیت کو فروغ دے گی کہ بلوچ کا درد مشترکہ ہے۔ اسی مشترکہ درد کی وجہ سے بلوچ نوجوان خود کو فکری طور پر یکجاہ کریں۔ تنظیم اپنی حیثیت کے مطابق اپنی قومی آبادی جو کروڑوں پر محیط ہے لیکن انتظامی حوالے سے جدا ہے منظم و یکجاہ کرنے کی ازحد کوشش کرے گی۔ ایک ادارے کے حیثیت سے ہم بلوچ قوم دوستی کو 76 سال کے پیمانے سے دیکھنے کی بجائے ہزاراں سالہ تناظر سے دیکھیں۔ آج اس جدید دنیا میں بطور قوم مضبوط ہونے کے لئے لازمی ہے کہ جو علاقے انتظامی حوالے سے کٹے ہوئے ہیں انہیں قوم دوستی کی تحریک کا حصہ بناکر ان میں بلوچیت کا احساس بیدار کیا جائے۔ اسی فلسفے پر انتظانی سندھ اور دیگر علاقوں سے بلوچ طلباء تنظیم میں شمولیت کررہے ہیں جو ہمارے لئے نیک شگون ہے۔
دیوان سے خطاب کرتے ہوئے آخر میں مرکزی رہنماوں نے کہا کہ حیدرآباد اور گردونواح میں تنظیمی فعالیت اور کتاب کلچر کو فروغ دینے کے لئے کتب میلے منعقد کئے جائینگے اور اپنی قومی زبانوں کو محفوظ رکھنے کے لئے مادری زبانوں کا کلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ بلوچ نوجوان اپنی سیاسی تاریخ اور زبان کو محفوظ رکھ سکیں۔ دیوان کے آخری ایجنڈے میں نئی زونل کابینہ منتخب کیا گیا جس میں زونل صدر مزمل الہی بلوچ، نائب صدر مصطفی بلوچ، جنرل سکریٹری عمران بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری زبیر بلوچ اور انفارمیشن سکریٹری لطیف بلوچ منتخب ہوئے۔
دیوان کے آخر میں مرکزی زمہ دار کی طرف سے نئی منتخب شدہ زونل کابینہ کو حلف دینے کے بعد اجلاس ختم کردی گئی۔

مرکزی ترجمان بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

Share To

About Admin

Baloch Students Action Committee is a Student political organization that aims to work for the betterment of Education in Balochistan and politicizing the youth.

Check Also

بساک کی  جانب سے بلوچستان کے اعلیٰ تعلیمی حقوق مہم کے تسلسل میں ” بلوچستان یونیورسٹی کے موجودہ بحرانات” پر انٹریکٹیو سیشن اور ایجوکیشنل واک کا اہتمام کیا گیا۔

بساک کی  جانب سے بلوچستان کے اعلیٰ تعلیمی حقوق مہم کے تسلسل میں ” بلوچستان …